سرگودھا میں وویمن یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رکاوٹوں کے باعث ٹھپ

سرگودھا میں وویمن یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رکاوٹوں کے باعث ٹھپ

وویمن یونیورسٹی کیلئے 100ایکڑ اراضی اور 10ارب روپے کے درکار فنڈز کی بروقت دستیابی بھی مسئلہ ، تعلیمی اداروں میں30فیصد کوٹہ بقایا رہ جاتاہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں وویمن یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ابتدائی امور کی پیچیدگیوں اور مختلف رکاوٹوں کے باعث ٹھپ ہو گیا،ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے سرگودھا میں وویمن یونیورسٹی کے قیام کیلئے سفارشات طلب کی تھیں، اس ضمن میں اعلی سطحی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر میں پوسٹ گریجویٹ سمیت دیگر شعبوں میں اعلی تعلیم کیلئے پہلے سے ہی سرکاری ادارے قائم ہیں یونیورسٹی آف سرگودھا کی ذیلی شاخیں بھی کام کر رہی ہیں، سرکاری طور پر برابری کی سطح پر مردوخواتین کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حالیہ دس سالوں کے دوران کورسز کیلئے داخلوں کے رجحان کے تقابلی جائزہ کرتے ہوئے تایا گیا کہ موجودہ کالجز و یونیورسٹیز کیمپس میں مختص کی گئی سیٹوں کیلئے اگرچہ داخلہ فارم بڑی تعداد میں جاری کئے جاتے ہیں مگر پھر بھی تعلیمی اداروں میں30فیصد کوٹہ بقایا رہ جاتاہے جبکہ وویمن یونیورسٹی کیلئے 100ایکڑ اراضی اور 10ارب روپے کے درکار فنڈز کی بروقت دستیابی بھی مسئلہ ہے ،اس طرح یہ منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں