نوسرباز شہری کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکال کر رفوچکر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم نوسرباز شہری کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکال کر رفوچکر ہو گیا۔۔۔
بتایا جاتاہے کہ 125شمالی کا رہائشی محمد ریاض مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا جہاں موجود ایک نامعلوم شخص نے نوسربازی کے ذریعے اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کیا اور رقم نکلواکر رفوچکر ہو گیا، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔