موٹروے پر گدھا آگیا دو کاروں سے ٹکر

موٹروے پر گدھا آگیا دو کاروں سے ٹکر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آوارہ گدھا موٹروے پر آ گیا،موٹروے ایم ٹو پرجلہ مخدوم کے قریب ایک گدھا دو کاروں سے ٹکرا گیا گدھے سے ٹکرا کر دو کاریں جنگلے سے دور جاگری حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

 کاروں کو نقصان پہنچا موٹروے ،حادثے کا شکار کاروں کے مسافر لاہور سے اسلام اباد جا رہے تھے واقعہ میں گدھا موقع پرہلاک ہو گیا غفلت لاپرواہی برتنے پر اس کے نامعلوم مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ،موٹر و حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ موٹروے کے اے ایس ائی امجد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا موٹروے کے اطراف میں موجود کاشتکاروں کو بار بار سختی سے پابند کیا جاتا ہے کہ مویشی موٹروے سے دور رکھے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں