تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی

تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آ کر  موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ میانوالی سے فیصل آباد جانے والی ایک مسافر بس (LES-39) نے 91لوکڑی کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان ہارون احمد ولد پرویز احمد زخمی ہو گیا۔نوجوان کے سر اور دائیں ٹانگ پر چوٹیں آئیں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں