ڈپٹی کمشنر کاسیوریج منصوبے کی مختلف سائٹس کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے واسا کے زیر انتظام وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے جاری 14 ارب روپے مالیت کے سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے منصوبے کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور منصوبے کے ہر مرحلے میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔