حکومت نے ہمیشہ دل پر بھاری پتھر رکھ کر فیصلے کئے ہیں ، اکرم جاڑا

 حکومت نے ہمیشہ دل پر بھاری  پتھر رکھ کر فیصلے کئے ہیں ، اکرم جاڑا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )سابق ناظم یونین کونسل ڈیرہ جاڑا میاں برخوردار کلیار،نائب ناظم اکرم جاڑا نے کہا کہ وزیر آعظم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کر کے قوم پر جو احسان کیا ہے۔۔۔

 اسکا اندراج آئین پاکستان میں ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ دل پر بھاری پتھر رکھ کر فیصلے کئے ہیں ان میں ایک فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22روپے لیٹر کی کمی شامل ہے اور وہ بھاری پتھر بد قسمتی سے ابھی تلک وزیر آعظم کے سینے پر ہے ۔انھوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ مل کر اس بھاری پتھر کو اب وزیر آعظم کے سینے سے اتاردیاجائے تاکہ عوام اور وزیر آعظم کو سکون مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں