ضلعی صدرمسلم لیگ ن و چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی ملک محمد فیروزجوئیہ کی پپلاں پریس کلب آمد
کندیاں (نمائندہ دنیا ) سابق ممبرصوبائی اسمبلی،ضلعی صدرمسلم لیگ ن و چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی ملک محمد فیروزجوئیہ کی پپلاں پریس کلب آمد۔صدر پریس کلب پپلاں ملک عبدالمجید بھمب اور پریس کلب کے تمام عہدیداروں اور صحافیوں نے اپنے معزز مہمان کی پریس کلب آمد پرانکا والہانہ استقبال کیا۔۔۔
اورانہیں پھولوں کے پارپہنائے اورخوش آمدید کہا۔تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغازہوا۔صدر پریس کلب ملک عبدالمجید بھمب نے اپنے معززمہمان کی دستاربندی کی۔ اوراپنے خطاب میں معززمہمان ملک فیروزجوئیہ کا اپنی کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام عوامی نمائندوں میں سے ملک فیروزجوئیہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے یہاں تشریف لاکے ہمیں عزت بخشی ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پپلاں میں باضابطہ پریس کلب کی الحمداللہ شروعات ہوچکی ہیں