کندیاں واں بھچراں مظفر پور ٹبی لنک روڈ خستہ حالی کا شکار

کندیاں واں بھچراں مظفر پور  ٹبی لنک روڈ خستہ حالی کا شکار

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں واں بھچراں مظفر پور ٹبی لنک روڈ خستہ حالی کا شکار۔کندیاں واں بھچراں مظفر پور ٹبی لنک روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے کناروں کے بری طرح متاثر ہونے سے سڑک کی حالت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔۔۔

 مقامی افراد کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے حال ہی میں تعمیر ہونے والی یہ سڑک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سڑک کے اطراف کی مٹی بہہ گئی ہے جس سے سڑک کی پشتے کمزور ہو رہے ہیں ۔اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس کے علاوہ سڑک کے اطراف جنگلی جھاڑیاں اُگ آئی ہیں جو ٹریفک کی روانی اور حفاظت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی فوری مرمت، کناروں کی بحالی اور صفائی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں