جوہر آباد کے ریلوے سٹیشن کی کارکردگی محض کانٹا بدلنے تک محدود
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد کے ریلوے سٹیشن کی کارکردگی محض کانٹا بدلنے تک محدود ہو گئی ، یہاں سے گزرنے والے اکلوتی ٹرین میانوالی ایکسپریس بھی یہاں سٹاپ منظور نہ ہونے کے باعث نہیں رکتی۔۔۔
جس کی وجہ سے جوہر آباد اور نواحی علاقوں کے مکین عصر حاضر میں بھی ریلوے کے سفر کی سہولت سے محروم ہیں ، ماضی قریب میں اس ریلوے ٹریک پر دو ٹریں چلا کرتی تھیں جنہیں منافع بخش ہونے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ، اب یہاں صرف رات کے اوقات میں ایک ٹرین رکے بغیر گزرجاتی ہے ۔اور پورا دن ریلوے سٹیشن ویران نظر آتا ہے ٹرین کے سفر کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کے مکین نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہیں ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ریلوے حکام سے استدعا کی ہے میانوالی سے لاہور جانیوالی ٹرین نیازی ایکسپریس کا جوہر آباد میں سٹاپ بحال کی جائے ماضی قریب میں کندیاں سے سرگودھا جانیوالی ریل کار کا روٹ بھی بحال کیا جائے ۔