راستوں کی بندش کے باعث گرین بسوں کو بند کرنابلا جواز

 راستوں کی بندش کے باعث گرین بسوں کو بند کرنابلا جواز

گرین بسوں کی بندش کو ایک ماہ ہوگیا،بسوں کی بحالی ممکن نظر نہیں آ رہی

سلانوالی(نمائندہ دنیا)مفت بر کرایہ پر سفری سہولت کی عادت ڈال کر گرین بسوں کی بندش نے غریب افراد کو خوار کر دیا۔ انڈر گراؤنڈ نکاسی آب کی منصوبہ کے لیے اکھاڑی گئی سڑکوں اور راستوں کی بندش کے باعث گرین بسوں کو بند کیے جانا بلا جواز بہانہ قرار ،دوسری ٹرانسپورٹ کی طرح متبادل راستوں کے ذریعے گرین بسوں کے چلائے جانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔حکومت پنجاب نے غریب عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے الیکٹرک گرین بس منصوبہ شروع کیا تھا جس سے عوام نے خوب استفادہ حاصل کیا خصوصاً طلباء و طالبات اور ملازم پیشہ مرد و خواتین نے مفت کرایہ پر سفری سہولیات کے خوب مزے لیے اور گرمی کے موسم میں ایئر کنڈیشن کی ٹھنڈک۔

سردی میں ہیٹر کی گرمائش کے مزے لوٹے عوام کے سفری مزے جاری تھے کہ پی ایم او کے نکاسی آب کہ انڈر گراؤنڈ منصوبوں کے لیے اکھاڑی گئی سڑکوں کے باعث راستے بند ہو جانے کو جواز بنا کر گرین بس سروس منصوبہ کو بند کر دیا گیا اور گرین بسوں کی بندش کو ایک ماہ ہونے کو آیا ہے مگر تا حال گرین بسوں کی بحالی ممکن نظر نہیں آ رہی، سلانوالی کے سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی طرح گرین بسوں کو بھی متبادل شارٹ کٹ روٹس کے ذریعے فوری بحال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں