گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم کو13703 کالز موصول
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب کی ماہانہ کارکردگی جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ضلعی انچارچ علی حسین کے زیرِ صدارت ریسکیو آفس خوشاب میں منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں بتایا کہ گیا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم کو13703 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3882فوری نوعیت کی ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3866 متاثرین کو ریسکیو کیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ میں403 روڈٹریفک کے حادثات، 2920 میڈیکل کی ایمرجنسیز،29 آتشزدگی،01 سٹرکچر کلیپس،69 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 3 واقعات اور 456 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے ، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔