محرم میں فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا
خوشاب(نمائندہ دُنیا) عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، ممبران امن کمیٹی ، بانیاں مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لائسنس دارن سمیت مذہبی اکابرین کی بڑی تعداد شریک تھی، اجلاس میں محرم الحرام کے حساس ایام میں امن و مان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے شرکائے اجلاس کی تجاویز و آرا کی روشنی میں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے عشرہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران شہریوں کو پر امن ماحول کی فراہمی خوشاب کی اولین ترجیح ہے ۔اس ضمن میں فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے جس پر سو فیصد عمل در آمد یقینی بنایا جا ئے گا ، انہوں نے بتایا کہ ان حساس ایام میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے پولیس افسران و جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں گے کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف مہم تیز کر دی گئی ، گزشتہ روز پولیس نے 5سماج دشمن عناسر کو قانون کی گرفت میں لیا