کچہری بازار اور سٹی روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

 کچہری بازار اور سٹی روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سٹی روڈ پر بیوٹیفکیشن کے بیشتر کام مکمل ،بجلی کی تاریں زیرِ زمین منتقل کر دیں ، بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سٹی بیوٹیفکیشن وژن کے تحت کچہری بازار اور سٹی روڈ پر جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا صبح سویرے دورہ کرکے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسیئن ہائی ویز، فیسکو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت، مقررہ ٹائم لائن اور آئندہ مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ سٹی روڈ پر بیوٹیفکیشن کے بیشتر کام مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ بجلی کی تمام تاریں زیرِ زمین منتقل کر دی گئی ہیں، سڑک کی کارپٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کچہری بازار میں فیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

اس مرحلے کی تکمیل کے بعد سڑک کی تعمیر و مرمت اور دیگر بیوٹیفکیشن سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور دکانداروں و شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، بہتر انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں