انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس (بوائز و گرلز) چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس (بوائز و گرلز)  چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیرِ نگرانی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ملٹی پرپز سپورٹس جمنیزیم میں انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس (بوائز و گرلز) چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

چیمپئن شپ میں بوائز کے مقابلے 16 جون 2026 جبکہ گرلز کے مقابلے 17 جون 2026 کو منعقد ہوئے ۔ ان مقابلوں کی نگرانی اور شاندار انتظامات کے لیے پروفیسر شکیل خان، سابق فزیکل ٹیچر خالد مسعود، کوچ محمد خالد، ملک حمید اور عرفان اللہ پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ مقابلوں میں ضلع بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں نے سنگل، ڈبل اور ٹیم ایونٹس میں بھرپور شرکت کی اور اپنے شاندار کھیل سے حاضرین سے داد وصول کی۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (DSO) میانوالی، محمد ممتاز خان نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں