شاندار بجٹ پیش کر نے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ سرگودھا کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف شاندار بجٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وژن پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر آٹزم سکول قائم کرنے کے لیے ایک ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
جبکہ کالجز میں 244 آئی ٹی لیبز کے قیام پر 6 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جس کی بدولت ہمارے 4 لاکھ 74 ہزار طلباء و طالبات مستفید ہو سکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں معیاری تعلیم کے مختلف منصوبوں کے لیے 40 ارب روپے تجویز کیے گئے جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 500 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔