58 افراد کے بھکر داخلے پر پابندی، 52 کی زبان بندی
حکم نامہ 25 ذی الحجہ سے 30 صفر تک، مجموعی طور پر 65 روز نافذ العمل رہے گا
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی رپورٹ پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ممانعتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ حکم نامے کے تحت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے 58 افراد کے ضلع بھکر کی ریونیو حدود میں داخلے پر پابندی جبکہ 52 افراد کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہ حکم نامہ 25 ذی الحجہ سے 30 صفر تک، مجموعی طور پر 65 روز نافذ العمل رہے گا۔حکم نامے کے مطابق ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کیے گئے افراد میں دیوبند مکتبہ فکر کے 31، بریلوی کے 8، اہلِ حدیث کا ایک اور اہلِ تشیع کے 18 افراد شامل ہیں۔داخلہ پر پابندی عائد کیے گئے نمایاں افراد میں گلفام فرید طیب، مولانا نعمان ضیا فاروقی، شہادت علی طاہر، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا ابوبکر شاہ، مولانا مسرور احمد جھنگوی، مولانا آصف معاویہ، ریاض حسین جھنگوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا ثناء اللہ حیدری، مولانا عبدالجبار حیدری، خادم حسین ڈھلوں، عبدالخالق رحمانی، قاری عصمت اللہ ثاقب ملتانی، کلیم اللہ، مولانا نعیم اللہ، مولانا عمر حیدری، مولانا محمد اسماعیل انقلابی، مولانا احمد شعیب، مولانا کفایت حسین نقوی، مولانا سہیل عباس نقوی، علی معاویہ، محمد الیاس گھمن، مفتی غلام یاسین، عصمت اللہ بندیالوی، رانا عبدالرؤف، مولانا محمد احمد لدھیانوی، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مفتی ظہیر احمد، محمد اشرف طاہر اور مولانا سعید ارشد علی حسینی ہاشمی شامل ہیں۔بریلوی مکتبہ فکر سے .................................................................................................................................................مولانا شاہد محمود، امیر حسین بھوروی و دیگرشامل ہیں ۔اسی طرح 52 افراد کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
جن میں دیوبند مکتبہ فکر کے 13، بریلوی کے 11 اور اہلِ تشیع کے 28 افراد شامل ہیں، جن کے نام ممانعتی حکم نامے میں درج ہیں۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ یہ اقدامات محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔