یونیورسٹی آف سرگودھا میں جاپانی وفد کا دورہ، زرعی تعاون پر گفتگو

یونیورسٹی آف سرگودھا میں جاپانی وفد کا دورہ، زرعی تعاون پر گفتگو

مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، دیہی ترقی سے متعلق اقدامات پر غور

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا، جس میں این ٹی سی انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ اور کے پی ایم جی کے نمائندگان بھی شامل تھے ۔دورے کے دوران زرعی ترقی، تحقیق اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات کی، جس میں زراعت، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن، ایگری بزنس ڈویلپمنٹ، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کاشتکاری، فوڈ پروسیسنگ اور تحقیقی نتائج کو تجارتی بنیادوں پر بروئے کار لانے کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، استعداد کار میں اضافے اور دیہی ترقی سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا، جن کے ذریعے زرعی پیداوار میں بہتری اور تحقیق کے سماجی و معاشی اثرات کو مؤثر بنایا جا سکے ۔فریقین نے بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ، صنعت اور یونیورسٹی کے درمیان روابط کے استحکام اور علمی تبادلے کے امکانات پر بھی اتفاق کیا تاکہ جدت پر مبنی ترقی اور علاقائی خوشحالی کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں