میانوالی ایکسپریس کو ایک بار پھر نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا

 میانوالی ایکسپریس کو ایک بار  پھر نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب سے گزر نے والی اکلوتی ٹرین میانوالی ایکسپریس کو ایک بار پھر نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا۔

 لاہور میانوالی روٹ پر چلنے والی اس ٹرین کی نکاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، ماضی قریب میں اسے بار بار نجی شعبوں کی تحویل میں دیا گیا لیکن پاک ریلوے مسلسل خسارے کو بنیاد بناد کر اسے اس کے ٹھیکے منسوخ کر نے کی پالیسی اپنائے رکھی ، اب یک مرتبہ پھر میانوالی ایکسپریس کو 147 اپ، 148 ڈان کو پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ایک نجی کمپنی کو 40کروڑ 10لاکھ کھلی نیلامی میں دے دیا گیا یے ، ریلوے حکام کا کہان ہے کہ پاکستان ریلویز کی نقصان میں چلنے والی تمام ٹرینوں کی نجکاری کر دی جائے گی اور ملکی خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے اور راستہ نہیں ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تمام ایسے وفاقی محکموں کی نجکاری کی رہی ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں، کھربوں روپے کی ماہانہ بچت ہوگی اور پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں