میانوالی:3محرم الحرام، مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
میانوالی (نامہ نگار) 3محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونیوالی مجالس کیلئے میانوالی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں سخت اور مؤثر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے ۔پولیس کے مطابق حساس اور اہم مقامات پر اہلکاروں کو مکمل الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جامع سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔