کلہاڑیوں اور اسلحہ سے شہریوں پر تشدد کرنیوالے 2ملزم گرفتار

 کلہاڑیوں اور اسلحہ سے شہریوں  پر تشدد کرنیوالے 2ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ستیانہ کے علاقے میں کلہاڑیوں اور اسلحہ سے شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

درخت کاٹنے سے منع کرنے پر ملزموں طارق اور صادق نے دو بھائیوں محمد ابراہیم اور ثاقب پر کلہاڑیوں اور پسٹل کے وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔تھانہ ستیانہ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں