میانوالی:انجمن اکبریہ کا اجلاس، ترقیاتی فیصلوں کی منظوری

میانوالی:انجمن اکبریہ کا  اجلاس، ترقیاتی فیصلوں کی منظوری

میانوالی (نامہ نگار)جامعہ اکبریہ کے ہال میں انجمن اکبریہ رجسٹرڈ میانوالی کا اہم اجلاس سرپرست اعلیٰ حضرت صاحبزادہ محمد عبدالمالک چشتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں باقاعدہ ایجنڈا پیش کیا گیا جس پر انجمن اکبریہ کے عہدیداران، جن میں جنرل سیکرٹری محمد اختر خان نیازی، عطا المصطفیٰ چشتی، حاجی محمد ممتاز خان، محمد یوسف چغتائی اور حبیب اللہ خان شامل تھے ، نے اظہار خیال کیا۔اکاؤنٹس برانچ کی جانب سے اڈیڑ عصمت اللہ، اکاؤنٹ کلرک شہزاد خان، کلرک شیخ طارق اور حامد جلیل نے اجلاس میں ماہانہ آمدن و اخراجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔، جس پر کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا گیا۔اجلاس میں ادارے میں سولر سسٹم (سولر پلیٹیں) لگانے کی منظوری دی گئی، جبکہ طلبہ کے لیے سالانہ گندم اکٹھی کرنے اور قربانی کی کھالوں کے عطیات پر معاونین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔مزید فیصلہ کیا گیا کہ انجمن اکبریہ کے ادارہ جاتی امور میں اخراجات باقاعدہ اجلاس کی منظوری سے کیے جائیں گے اور آمدن و اخراج کے ریکارڈ کو مزید منظم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں