امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: ڈپٹی کمشنر

 امن و امان کے قیام کو ہر صورت  یقینی بنایا جائے گا: ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عاشورہ محرم الحرام کے ابتدائی دو روز کے دوران منعقد ہونے والی تمام مجالس اور ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے ہیں۔

اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ، پولیس، امن کمیٹیوں، منتظمین اور عوام کے باہمی تعاون سے ضلع میں مثالی امن و امان کی فضا برقرار ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے باقی ایام میں بھی امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ فرقہ واریت، انتشار اور بدامنی پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرپسند عناصر اور بیرونی سازشوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں