آندھی کے ساتھ بوندا باندی بجلی کی فراہمی معطل

آندھی کے ساتھ بوندا باندی  بجلی کی فراہمی معطل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں گرد آلود آندھی کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

تاہم اس شدید اندھی اور بارش کے باوجود علاقہ میں گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا اور صارفین کا کہنا کہ فیسکو کے محرم الحرام میں بلا تعطیل بجلی کی فراہمی کے دعویٰ کے باوجود بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں