ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی درست نہیں:ندیم افضل چن

ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی درست نہیں:ندیم افضل چن

ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی درست نہیں:ندیم افضل چن اگر کوئی غلطی ہوئی تو معاف کرکے ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے

بھیرہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی تربیت والدین نے بھاری قرض لے کر کی ہے ، اسلئے ان کیخلاف حکومتِ پنجاب کی انتقامی کارروائی کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز سے اگر کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو انہیں معاف کرکے ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے ۔ چودھری ندیم افضل چن نے حکومت پنجاب اور پی ایم ڈی سی سے اپیل کی کہ غلطی کرنیوالے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس اور جرمانے کے ذریعے اصلاح کا موقع دیا جائے ، تاہم ان کے لائسنس منسوخ نہ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جاری رکھنے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر سکیں اور صحت کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے اور سزا کے بجائے اصلاح اور رہنمائی کا راستہ اپنانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں