سلانوالی:محرم الحرام کیلئے فیسکو کے خصوصی انتظامات

سلانوالی:محرم الحرام کیلئے فیسکو کے خصوصی انتظامات

سلانوالی:محرم الحرام کیلئے فیسکو کے خصوصی انتظامات تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ‘ شکایت سیل 24گھنٹے فعال رہے گا

سلانوالی (نمائندہ دنیا)فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کے ایس ڈی او محمد نعمان رفیق نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عشرئہ محرم کے موقع پر تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹس، فورمین اور تمام لائن مینوں کو دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بجلی کی لائنوں کی فوری مرمت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے لائن مینوں کو تمام حفاظتی سامان، یونیفارم، ہیلمٹ، سیفٹی شوز اور دیگر ضروری آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ایس ڈی او محمد نعمان رفیق کے مطابق ذوالجناح کے بڑے جلوسوں کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں، جو جلوس کے ہمراہ موجود رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے روٹس پر لٹکتی بجلی کی تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو سب ڈویژن سلانوالی آفس میں شکایت سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں