ریسکیو 1122کا محرم الحرام کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری

 ریسکیو 1122کا محرم الحرام کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری

ریسکیو 1122کا محرم الحرام کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو موٹربائیک عملہ بھی تعینات رہے گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122نے محرم الحرام کے ایام میں ریسکیو سروسز کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ، پلان کے تحت ریسکیو عملہ کی خوشاب و جوہرآباد شہر کے ہمراہ تینوں تحصیلوں نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں جو محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے انہوں نے کہ بتایا کہ دیگر سٹاف کی طرح یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو موٹربائیک عملہ بھی تعینات رہے گا ریسکیو کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر، وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی امامیہ سکاوئٹس کو ابتدائی طبی امداد کی مکمل ٹریننگ بھی فراہم کی گئی جو یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو عملہ اور ریسکیو محافظوں کے ہمراہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے علی حسین نے عوام الناس کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام و دیگر ایام میں 1122 ہیلپ لائن نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 0454933075 ڈائل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں