خوشاب:گرداور‘پٹواری اور 15سے زائد نمبردار گرفتار
خوشاب:گرداور‘پٹواری اور 15سے زائد نمبردار گرفتارسرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر گرفتاریاں ، مکمل ریکوری کرنے کا فیصلہ
خوشاب (نمائندہ دنیا) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار خوشاب سید اطہر عباس شیرازی نے پیرا فورس کے ہمراہ آبیانہ کی سرکاری رقم خزانے میں جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے اہلکاروں اور نمبرداروں کو گرفتار کر لیا۔تحصیلدار خوشاب نے ہڈالی کے گرداور ملک غلام محمد سوہا، پٹواری راجہ عادل نعیم، دانیال حیدر شاہ اور 15 سے زائد نمبرداروں کو سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر گرفتار کر لیا۔اس موقع پر سید اطہر عباس شیرازی نے گرفتار افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آبیانہ کی سرکاری واجبات کی سو فیصد ریکوری یقینی نہیں بنائی جاتی، اس وقت تک انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محصولات کی وصولی میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔