جمعہ بازار مہنگائی ، ناقص اشیاء کی فروخت کا مرکز بن گیا

جمعہ بازار مہنگائی ، ناقص اشیاء کی فروخت کا مرکز بن گیا

جمعہ بازار مہنگائی ، ناقص اشیاء کی فروخت کا مرکز بن گیاسرکاری سطح پر کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی: دکانداروں کا موقف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مہنگائی، ناقص اشیاء کی فروخت اور انتظامیہ کی مبینہ کمزور گرفت کے باعث جمعہ بازار ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا مرکز بن کر رہ گیا ہے ، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔گزشتہ روز جمعہ بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، تاہم اس کے باوجود خریداری نہ ہونے کے برابر رہی۔ سستی اور معیاری اشیاء کے خواہاں خریدار ہر اسٹال پر قیمتیں معلوم کرنے کے بعد آگے بڑھتے رہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری سطح پر کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی، بلکہ انتظامیہ کے اہلکاروں کو راضی رکھنے کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ ان کے مطابق اس کے باوجود کوشش کی جاتی ہے کہ اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر فراہم کی جائیں۔دوسری جانب شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث جمعہ بازاروں میں دو نمبر اور مہنگی اشیاء کی بھرمار ہو گئی ہے ، جس کے باعث خریدار مایوس ہو کر دیگر بازاروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں