کمرمشانی:3محرم الحرام، میانوالی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

کمرمشانی:3محرم الحرام، میانوالی  پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

کمرمشانی (نمائندہ دنیا)3محرم الحرام کے موقع پر مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے میانوالی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں حساس اور اہم مقامات پر پولیس اہلکاروں کو مکمل الرٹ رکھا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جامع سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے ذریعے سکیورٹی کو مؤثر بنایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں