خوشاب:ڈپٹی کمشنر کا بیوٹیفکیشن منصوبے کے کاموں کا معائنہ
خوشاب:ڈپٹی کمشنر کا بیوٹیفکیشن منصوبے کے کاموں کا معائنہمیٹریل اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ، سمجھوتہ نہ کیا جائے :ڈاکٹر جہانزیب
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بیوٹیفکیشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے غلہ منڈی جوہرآباد میں تعمیر کیے جانے والے ڈسپوزل سسٹم، جبکہ بلوچ مارکیٹ، گلزار ہوٹل، ڈاکخانہ چوک اور دیگر علاقوں میں نکاسیٔ آب کے لیے بنائی جانے والی ڈرینوں کے نظام کا بھی معائنہ کیا۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت جاری تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔