میانوالی:ڈی پی او اور ڈی سی کا امام بارگاہ غلام محمد شاہ کا دورہ

میانوالی:ڈی پی او اور ڈی سی  کا امام بارگاہ غلام محمد شاہ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سٹی ایریا میں واقع امام بارگاہ غلام محمد شاہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مجلس کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، پولیس نفری کی تعیناتی، ایمرجنسی رسپانس پلان اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں