ڈسپوزل ورکس کیلئے جدوجہد کرنے والے مکینوں نے کوششیں بند کر دیں

 ڈسپوزل ورکس کیلئے جدوجہد کرنے  والے مکینوں نے کوششیں بند کر دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ناقص منصوبہ بندی کے باعث خستہ حال سیوریج نظام نے گنجان آبادی عادل پارک کے مکینوں کا جینامحال کر دیا۔

ایک عرصہ سے ڈسپوزل ورکس کیلئے جدوجہد کرنے والے مکینوں نے تھک ہار کر کوششیں بند کر دیں، جبکہ مختلف فورم پر احتجاج اور آواز بھی اٹھائی گئی مگر کسی بھی پلیٹ فارم سے اٹھنے والی ان کی آواز پر ارکان اسمبلی نے توجہ دی اور نہ ہی انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ، کھلے پلاٹوں میں گٹروں کا جمع پانی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن سے علاقہ کے لوگ موذی امراض میں مبتلاہو رہے ہیں اورصورتحال مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر سرگودھاسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بروقت توجہ دیکر سیوریج کا فوری بندوبست کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں