رکشے کھڑے کرکے روڈ بلاک کرنے والے 3 افراد گرفتار

 رکشے کھڑے کرکے روڈ بلاک  کرنے والے 3 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے کھڑے کرکے روڈ بلاک کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکشہ ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔ جو مین روڈ پر رکشے کھڑے کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے تھے ۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں