پیپر لیک کرنے میں ملوث 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پیپر لیک کرنے میں ملوث 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپر لیک کرنے میں ملوث دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم یونس اور فیصل کی جانب سے مبینہ طور پر پیپر شروع ہونے سے قبل ہی اس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے امیدواروں کو مدد فراہم کی گئی اور اس کے عوض پیسوں کی وصولی بھی کی گئی۔ تاہم پولیس نے ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں