لڑکی کا اغوا ،ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

لڑکی کا اغوا ،ایک نامزد اور دو نامعلوم  افراد کے خلاف مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح سے 18 سال لڑکی کا اغواء سلانوالی پولیس نے مغویہ کے بھائی کی درخواست پر ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 120 جنوبی کے رہائشی شفقت علی ولد نور نبی نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ دوائی لینے کے لیے چک نمبر 46 اڈہ ہسپتال گیا ہوا تھا ہماری گھر عدم موجودگی میں مذکورہ چک کا رہائشی چاند ولد پرویز ہمراہ دو نا معلوم افراد میرے گھر سے میری بہن کو زبردستی اغواء کر کے کار میں بٹھا کر لے گئے۔ سلانوالی پولیس نے مغویہ کے بھائی کی درخواست پر مبینہ اغواء کار مسمی چاند اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں