غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت 6 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھے ۔ جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔