عیسیٰ خیل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، مرید عباس صدر اور کفایت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

عیسیٰ خیل پرائیویٹ سکول ایسوسی  ایشن کے انتخابات مکمل، مرید عباس  صدر اور کفایت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

کالاباغ (نمائندہ دنیا) عیسیٰ خیل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق انتہائی شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے ۔

انتخابی نتائج کے مطابق صدر مرید عباس خان نے 93 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ۔جنرل سیکرٹری کفایت اللہ خان نے 90 ووٹ حاصل کئے اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر زبیر حمزہ خان نے نو منتخب صدر مرید عباس خان اورجنرل سیکرٹری کفایت اللہ خان کو ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں