بھوکارہ کر ہی بھوک کا احساس ہوسکتاہے ،مولانا عبداﷲ سلیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مولانا عبداﷲ سلیم نے درس قرآن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ۔۔۔
امیر غریب ،بادشاہ فقیر سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر بارگاہ الہی میں پیش ہوتے ہیں تو غروروتکبرکے تمام دنیاوی بت پاش پاش ہوجاتے ہیں اور انسان کی پیشانی اﷲ کے حضورجھک کر توحیدکا حق اداکرتی ہے ۔اسلام ایک مکمل عملی مذہب ہے جو سال میں تیس دن ہر غریب امیر ،مردعورت ،بادشاہ اور فقیرپر روزہ رکھنافرض قراردیتاہے ، جس کا مقصد بھوک کااحساس دلانا ہے اور بھوکارہ کر ہی بھوک کا احساس ہوسکتاہے ۔اسی طرح حج کے موقع پر امت کو ایک مرکز پر جمع کرکے عالمی برابری کی مثال قائم کی جاتی ہے اور سب لبیک اﷲ ھم لبیک کہتے ہوئے ایک ہوجاتے ہیں۔ اور امت مسلمہ عالمی استعمارکوجھٹلاتی اور للکارتی دکھائی دیتی ہے ۔