ون ویلنگ کرنے والے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خواتین سمیت 3افراد زخمی

ون ویلنگ کرنے والے کی ٹکر سے  موٹرسائیکل سوار خواتین سمیت 3افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں نے لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر مار کر موٹرسائیکل سوار خواتین سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ ۔۔۔

91جنوبی کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ اور سٹنٹ کرتے ہوئے آ رہے تھے جو کہ موٹرسائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور آگے جاتے ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے جس پر سوار محمد رمضان اسکی بیوی شمیم اور بھائی نعمان زخمی ہو گئے ، جنیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موٹرسائیکل سوار چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں