قومی بیج و زرعی بایوٹیکنالوجی پالیسی 2025 پر مشاورتی اجلاس

 قومی بیج و زرعی بایوٹیکنالوجی پالیسی 2025 پر مشاورتی اجلاس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں نیشنل سیڈ اور زرعی بایوٹیکنالوجی پالیسی 2025: فریم ورک، وژن اور مواقع\" کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں زرعی ماہرین، سائنسدانوں، پالیسی سازوں، جامعات، تحقیقی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے ہیڈ آف ایکسٹرنل کوآرڈینیشن یونٹ ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس) شبیر احمد خان، گرین پاکستان انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طلحہ اور چیئرمین نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی پروفیسر آصف نے آن لائن خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد قومی سطح پر یکساں سیڈ پالیسی کی تشکیل، معیاری بیجوں کی فراہمی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی کسانوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے قابل عمل سفارشات مرتب کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، بڑھتی پیداواری لاگت اور غذائی تحفظ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معیاری بیج بنیادی اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں