پنجاب ہائی وے پٹرول کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرول کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرول کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری 54 اشتہاری اور 10 عدالتی ا گرفتار ، سلنڈر استعمال پرگاڑیوں کیخلاف مقدمات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن کی ماہ جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو کی ہدایت پر پیٹرولنگ پولیس نے ماہ جون کے دوران 54 مجرمانِ اشتہاری اور 10 عدالتی اشتہاری گرفتار کیے گئے ، جبکہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 577 مقدمات درج کیے گئے ،مزید برآں 5 اسلحہ برآمدگی اور 2 منشیات برآمدگی کے مقدمات درج کیے گئے ۔ ای پولیس ایپ کے ذریعے 4,19,320 افراد اور 308,191 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 41,392 چالان کیے گئے ، جبکہ 30 روڈ سیفٹی سیمینارز کے ذریعے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کی گئی،ہیلمٹ نہ پہننے والے 6,391 موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، ایس پی پیٹرولنگ فرخ سہیل سندھو کا کہنا ہے کہ دورانِ گشت عوام کو 4,347 مختلف نوعیت کی بروقت امدادی خدمات بھی فراہم کی گئیں،پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن عوام کی جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور محفوظ شاہراہوں کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں