گنجیال میں آسمانی بجلی گرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق
گنجیال میں آسمانی بجلی گرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق گرج چمک کے دوران گھر کے باہر کھڑا تھاکہ اچانک آسمانی بجلی آگری
خوشاب(نمائندہ دُنیا)موضع گنجیال میں آسمانی بجلی گرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔متوفی محمد نعمان ولدمہرخان مسلم شیخ بادلوں کی گرج چمک کے دوران گھر کے باہر کھلے میدان میں کھڑا تھاکہ اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر وہ بری طرح جھلس گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدای ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس اسے فورری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔