بے ہنگم تاریں شہریوں، طالبات کیلئے خطرناک بن گئیں
بے ہنگم تاریں شہریوں، طالبات کیلئے خطرناک بن گئیںبعض مقامات پر تاریں زمین سے محض چند میٹر کے فاصلے پر جھکی ہوئی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں پرائیویٹ و سرکاری املاک بالخصوص تعلیمی اداروں کے قریب بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی اداروں کی لٹکتی اور بے ہنگم تاریں شہریوں، خصوصاً طالبات، اساتذہ اور راہگیروں کے لیے خطرناک بن گئی ہیں۔ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،ایک ایک پول پر بڑی تعداد میں تاریں بے ترتیب انداز میں لٹک رہی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر تاریں زمین سے محض چند میٹر کے فاصلے پر جھکی ہوئی ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو لٹکتی تاروں کے باعث شدید خوف اور پریشانی کا سامنا رہتا ہے ، جبکہ بارش یا تیز ہوا کی صورت میں خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں،متعدد بار متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کیا جا چکا ہے ، تاہم تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ،شہریوں نے واپڈا، پی ٹی سی ایل اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ فکیا ہے کہ لٹکتی اور غیر محفوظ تاروں کو فوری طور پر درست کیا جائے ، غیر ضروری تاریں ہٹائی جائیں اور علاقے میں محفوظ انفراسٹرکچر یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔