میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ کی ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے سپرنٹنڈنٹ وحید خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کا مقصد جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور قیدیوں کے لیے ذہنی صحت ، منشیات سے بچاؤ اور صحت سے متعلق آگاہی پر مشتمل کونسلنگ سیشنز کے انعقاد کے حوالے سے باہمی مشاورت کرنا تھا۔بعد ازاں میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ نے جیل میں موجود خواتین قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں ذہنی صحت، منشیات کے نقصانات، صحت مند طرزِ زندگی اور مثبت سوچ کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی کونسلنگ فراہم کی۔ اس موقع پر خواتین قیدیوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات بھی کیے ، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔