معززین علاقہ کی کوشش سے دو گروپوں میں صلح
موچھ( نمائندہ دنیا) چند سال پہلے ریٹائرڈ سب انسپکٹر ظفر اللہ خان معظم خیل کا جوان سال بیٹا اس وقت اپنے محلے کے ابو بکر خان لیاقت علی خان شیر گل خیل کے ہاتھوں بیچ بچاؤ کرنے کے دوران مارا گیا۔
جس کے معظم خیل قبیلے کے افراد نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لیاقت خان اور انکے رشتہ داروں سے دشمنی قائم کرلی۔ معززین علاقہ کی کوشش سے گزشتہ روز ثالثی پر صلح تسلیم کرلی گئی مقدمہ کے مدعی کیپٹن ریٹائرڈ احمد خان معظم خیل نے تقریب کے ملزم پر رکھا گیا تاوان 20 لاکھ فی سبیل للہ معاف کردیا جس عوامی سماجی حلقوں نے سراہا ہے ۔