تیز رفتار ہائی ایس روکنے پر ٹریفک پولیس سے مزاحمت، ڈرائیور گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ہائی ایس روکنے پر ٹریفک پولیس سے مزاحمت، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بلاک نمبر7چوک پر ٹریفک چیکنگ کے دوران تیز رفتاری سے آنے والی ہائی ایس کو روکنے پر مبینہ طور پر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار سے مزاحمت کی، گریبان پکڑ کر بدتمیزی کی، جبکہ اس کے ساتھی نے کارروائی کی ویڈیو بنائی۔ پولیس نے دونوں افراد کو قابو کر کے ہائی ایس اور موبائل فون قبضے میں لے لیا،پولیس کے مطابق ملزمان عمر اور خرم شہزاد کیخلاف تیز رفتاری پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments