سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج

سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے  کے الزام میں مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے تھانیوالا میں پلاٹ پر مبینہ قبضے کی کوشش، گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ شخص محمد وقار حیدر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 2012 میں 12 مرلے کا پلاٹ خریدا تھا، جس کی رجسٹری، انتقال اور دیگر ملکیتی دستاویزات اس کے نام موجود ہیں۔ گزشتہ روز وہ اپنے پلاٹ پر تعمیراتی کام کروا رہا تھا کہ اسی دوران عنائت اﷲ وغیرہ وہاں پہنچ گئے اور مبینہ طور پر گالی گلوچ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے مستریوں اور مزدوروں کو کام بند کرنے پر مجبور کیا،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...