زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپے ،نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے

 زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپے ،نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے

زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپے ،نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے بغیر لائسنس ادویات کی فروخت اور ایکسپائر شدہ ادویات برآمد ہونے پر کارروائی شروع

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا) ڈائریکٹر زراعت (شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول) چوہدری محمد طیب ہندل نے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ پور،ساہیوال ملک محمد رفیق و دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل ساہی وال میں زرعی ادویات کی مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مارے ۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کا ریکارڈ، لائسنس اور زرعی ادویات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران لجپال ٹریڈرز اور ملک ٹریڈرز سے زرعی ادویات کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ، جبکہ علاقہ میٹہ میں واقع جوڑا ٹریڈرز سے بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور ایکسپائر شدہ ادویات برآمد ہونے پر متعلقہ ڈیلر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد طیب ہندل نے کہا کہ کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...