کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کی تعلیمی اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ

کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کی تعلیمی اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ

کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کی تعلیمی اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ کالج عیسیٰ خیل کو اعلیٰ معیار کی تعلیمی و تربیتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کالج کے انتظامی، مالی، تعلیمی اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کرنل ادم خان پرنسپل کیڈٹ کالج نے ادارہ کے امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں کیڈٹ کالج کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، آئندہ مالی سال کی ضروریات، طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و تربیتی سہولیات اور ادارے کے نظم و نسق سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کو اعلیٰ معیار کی تعلیمی و تربیتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالجز قومی تعمیر، باصلاحیت نوجوانوں کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لہٰذا ادارے کی بہتری اور طلبہ کی فلاح کو اولین ترجیح دی جائے ۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور کے بعد ضروری فیصلوں کی منظوری دی اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر کالج انتظامیہ کو منظور شدہ فیصلوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...