کم سن بچوں سے مبینہ نازیبا حرکات کی کوشش ،معلم گرفتار

کم سن بچوں سے مبینہ نازیبا حرکات کی کوشش ،معلم گرفتار

کم سن بچوں سے مبینہ نازیبا حرکات کی کوشش ،معلم گرفتار جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش کے 2 مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کم سن بچوں سے مبینہ نازیبا حرکات اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے الزام میں معلم گرفتار کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک مدرسے کے معلم ثناء اﷲ کے خلاف بچوں سے مبینہ نازیبا حرکات اور جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش کے 2 مقدمات درج کر لئے گئے ، ایک متاثرہ بچے اشعر نے گھر میں معلم ثناء اﷲ کے رویے سے آگاہ کیا، جبکہ دوسرے دوسرے بچے جس کا نام حسنین بتایا جاتا ہے نے بتایا کہ موصوف استاد گزشتہ دو ماہ سے مبینہ طور پر برہنہ کر کے زیاتی کی کوشش کرتا رہا، جس پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اﷲ کو گرفتار کر لیا، جبکہ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے مبینہ نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...